فیروزآباد - 2000 اردو مترجمین کی تقرری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

فیروزآباد - 2000 اردو مترجمین کی تقرری

2ہزار اردو مترجمین کی تقرری کے عمل کو ہری جھنڈی دے دی گئی ہے ۔ یہ بات آج اخباری نمائندوں کو ریاستی اردو مترجمین ایسوسی ایشن کے سکریٹری نذرت حسین نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے 13/جنوری 2013ء کو جی او جاری کر دیا گیا ہے ۔ تقرری نئے سروس رول کے تحت کی جائے گی۔ جس میں پنشن کا انتظام نہیں ہو گا اور اس کیلئے ضروری لیاقت انٹر میں اردو کا ہونا ہے ۔ اترپردیش میں اردو مترجمین کی پہلی تقرری 1994 میں اشتہار جاری کراکے کی گئی تھی اور اس کے بعد سے آج تک یہ جگہیں خالی چلی آ رہی ہیں ۔ اس وقت سے آج تک کسی اردو مترجمین کو نہیں رکھا گیا ہے ۔ اردو مترجمین کی تقرری جونے ئر کلرک کے عہدے پر ہوتی ہے ۔ کامنی اردو کے صدر بصار الدین میاں نے کہاکہ 2ہزار اردو مترجمین کی تقرری کافی نہیں ہے لیکن صوبائی حکومت کی اس پہل سے اردو محبان کو تنکے کا سہارا تو ملا یہ لائق تحسین عمل ہے ۔ شاعرانور کمال نے کہاکہ اردو کو جب تک روزگار سے نہیں جوڑا جائے گا اس وقت تک اردو کا بھلا نہیں ہونے والا ہے ۔ صوبائی حکومت کا یہ لائق ستائش قدم ہے ۔

2000 urdu translators appointed as govt employees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں