نئی خصوصیات والی الکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

نئی خصوصیات والی الکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف

ہندوستان میں الکٹرانک و وٹنگ مشین تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ای سی آئی ایل نے اگلی نسل کی ایک مشین پیش کی ہے جس سے رائے دہندوں کو پرنٹ آوٹ پر پولنگ کے بارے میں تفصیلات مہیا ہو گی۔ آی سی آئی ایل کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) سنجیو لبا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ نئی مشین میں و وٹنگ کے بارے میں رازداری برقرار رکھی جائے گی۔ چند سیاسی پارٹیوں کی گذارش کے بعد و وٹنگ مشین میں اس خصوصیت کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ رائے دہندے ڈالے گئے و وٹ کی پرنٹ آوٹ پر تفصیلات دیکھ سکیں اور یہ پرنٹ آوٹ ایک باکس میں ڈالا جائے گا۔

A new electronic voting machine introduced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں