پاکستانی فوج غیر مہذب حرکت نہیں کر سکتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

پاکستانی فوج غیر مہذب حرکت نہیں کر سکتی

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے یہ بات ماننے سے انکار کیا ہے کہ 8!جنوری کو جموں و کشمیر کے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی فوج نے ایک ہندوستانی فوجی کا سرقلم کیا اور الٹا ہندوستان پر جنون پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ کل رات لندن سے ایک پرائیوٹ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہیوئے جنرل پرویز مشرف(ریٹائرڈ) نے کہاکہ کوئی بھی مہذب فوج یہ (سرقلم کی) حرکت نہیں کرے گی اور پاکستانی فوج ایک پابند ڈسپلن فوج ہے ۔ واضح رہے کہ جنرل پرویز مشرف نے لندن میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے ۔ اس انٹرویو کے دوران کئی بار خاص کر کرگل کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے جنرل پرویز مشرف برہم ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مہذب تعلقات کے قیام کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ جنرل مشرف نے کہاکہ کسی فوجی کا سر قلم کرنا ناقابل معافی فعل ہے لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے یہ ماننے سے صاف انکار کیا کہ پاکستانی فوج یہ حرکت کر سکتی ہے ۔ یہاں تک کہ ہندوستانی فوج کے کیپٹن سوربھ کالیا کے بارے میں بھی پرویز مشرف نے پاکستانیوں کا ظلم ماننے سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ کرگل کے جنگ کے دوران کیپٹن کالیا کو پاکستانی فوج نے 20دن سے زیادہ تک اپنی قیدی میں رکھا۔ انہیں بری طرح جسمانی اذیتیں پہنچائی اور آخر میں ہلاک کرڈالا لیکن پرویز مشرف یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ایسا کچھ ہوا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کے سیاست دانوں اور ذرائع ابلاغ پر الزام لگایا کہ وہ کسی بھی چیز کے بارے میں خاص کر پاکستان سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کے بارے میں جنون پیدا کرنے کے عادی ہیں ۔

Former Pakistan President General (retd) Pervez Musharraf has refuted allegations that the Indian soldier was beheaded by the Pakistan Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں