مصر کو جدید جمہوری مملکت بنانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

مصر کو جدید جمہوری مملکت بنانے کا عزم

مصر میں اسلامی حکومت کا قیام خارج از امکان قراردیتے ہوئے مصری صدر نے کہاکہ اگرچہ ان کی سیاسی وابستگی اخوان المسلمون سے ہے لیکن وہ مصرکو ایک جدید جمہوری مملکت بنانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایک جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد مرسی نے کہا ہے کہ جب تک وہ صدر کے عہدہ پر براجمان ہیں ملک میں اسلامی حکومت کا قیام خارج ازامکان ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس اپنے اخبارات میں اضافہ کا اعلامیہ جاری کرنے کی وجہہ سے مرسی کی نیت پر شک کیا جانے لگا تھا۔ محمد مرسی نے ایک سوال کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ مصر کے امن معاہدے کے پاسداری پر بھی زوردیا اور مستقبل کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ مصر اور مشرق وسطیٰ میں جرمنی کے وسیع تر کردار کی حمایت کے ساتھ ساتھ تمام ملکوں سے باہمی احترام پر مبنی متوازن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ سابق آمر حسنی مبارک کے طویل مطلق العنان عہد کے بعد پہلے منتخب مصری صدر محمد مرسی نے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں اور مصر کو ایک ایسا ملک دیکھنا چاہتے ہیں جہاں مذہب اور عقیدے سے بالاتر ہو کر تمام انسانوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں ۔ جرمن روزنامہ فرانکفرٹ المگائنے سائٹنگ سے گفتگو میں مصری صدر محمد مرسی نے یہ اعراف کرتے ہوئے کہ ان کی سیاسی جڑیں اخوان المسلمون سے جا کر ملتی ہیں کہاکہ ہم ایسی شہری ریاست پر یقین رکھتے ہیں جہاں اقتدار کی منتقلی پرامن ہو اور جہاں جمہوریت اور آزادی بنیادی اقدار ہوں ۔

Egypt's President rejects idea of a theocracy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں