الجزائر میں فیصلہ کن کاروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

الجزائر میں فیصلہ کن کاروائی

الجزائر کے شمالی صحرا میں واقع گیس فیلڈ پر قابض شدت پسندوں کے خلاف فوج کے خصوصی دستوں کی فیصلہ کن کار روائی میں 11 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں تاہم کار روائی کے دوران وہ ساتوں غیر ملکی بھی مارے گئے جنہیں شدت پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے چہارشنبہ کو "ان امیناس" گیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کار روائی الجزائزر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القاعدہ کے خلاف کار روائیوں کا ردعمل ہے ۔ الجزائر کی فوج نے جمعرات سے گیس فیلڈ پر موجود سینکڑوں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے آپریشن شروع کیا تھا اور اس دوران 573الجزائری شہریوں جبکہ 132غیر ملکیوں میں سے سو کے قریب افراد کو بازیاب کروایا جاسکا جبکہ 30 سے زائد غیرملکی لاپتہ ہیں جن میں سے 10برطانوی ہیں ۔ ان شدت پسندوں نے امریکی یرغمالیوں کو رہا کرنے کیلئے امریکہ میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبدالرحمن کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا جسے مستردکر دیا گیا تھا۔

Algerian army stages "final assault" on gas plant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں