نئے صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی تشکیل کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

نئے صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی تشکیل کی سفارش

ایک پاکستانی پارلیمانی پیانل نے ایک تجویز کو قطعیت دیدی جس کے ذریعہ پاکستانی پنجاب میں ایک نیا صوبہ قائم کیا جائے گا۔ اس نئے صوبے میں پنجاب کی ایک تہائی آبادی شامل رہے گی۔ پاکستانی پنجاب پاکستان کا ایک اہم سیاسی صوبہ ہے ۔ اس صوبے پر کلیدی اپوزیشن مسلم لیگ نواز کی حکومت ہے ۔ صوبہ پنجاب کو توڑنے اور نیا صوبہ بنانے پر مسلم لیگ (نواز) نے برہمی کا اظہار کیا۔ پنجاب میں نئے صوبہ کی تشکیل کے پارلیمانی کمیشن کی صدارت پیپلز پارٹی کے قائد فرحت اﷲ بابر کر رہے ہیں ۔ پارلیمانی پیانل نے نیا صوبہ ’’بھاورلپورجنوبی پنجاب‘‘ تشکیل دینے دستوری ترمیمی بل کو منظوری دیدی۔ نیا صوبہ پاکستان کا پانچواں صوبہ ہو گا۔ اس صوبے میں تین جنوبی ڈویژن ہوں گے اور پنجاب کے دو اضلاع شامل رہیں گے ۔ صوبہ پنجاب پر اس وقت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مسلم لیگ(نواز) کی حکومت ہے ۔ مسلم لیگ(نواز) جس نے پارلیمانی کمیشن کے اجلاسوں کا مقاطعہ کیا وہ پیانل کی سفارشات کو قبول نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ( نواز) کے قائدین نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ نئے صوبوں کی تشکیل کے سلسلے میں پارلیمنٹ کے رول کو نظر انداز کر رہی ہے ۔

Carve up plan: Panel agrees on 'Bahawalpur South Punjab' province

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں