پاکستان تعمیری مذاکرات کا خواہاں - وزیر اعظم پرویز اشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

پاکستان تعمیری مذاکرات کا خواہاں - وزیر اعظم پرویز اشرف

پاکستان مسئلہ کشمیرکے بشمول تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے ہندوستان کے ساتھ "تعمیراتی مذا کرات" کا خواہا ہے ۔ وزیر راجہ پرویز اشرف نے آج یہ بات کہی۔ اشرف نے پاکستان مقبوضہ کشمیر صدر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم چودھری عبدالمجید کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے بشمول تمام تنازعات کے حل کیلئے ہندوستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کا پابند عہد ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کیلئے جاری جدوجہد میں اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تائید جاری رکھنے کا بھی بدستور عزم کئے ہوئے ہے ۔ دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان کے مطابق اشرف نے ریمارک کیا کہ پاکستان کشمیر تنازعہ کی اقوا م متحدہ قراردادوں کی مطابقت میں اور کشمیری عوام کی امنگوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پرامن انداز میں حل کر لینے پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس مسئلے کی پرامن یکسوئی جنوبی ایشیا میں ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے ۔

Pak wants constructive engagement with India: Ashraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں