ناکام کارگل جنگ - 4 پاکستانی کمانڈروں کا تماشا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

ناکام کارگل جنگ - 4 پاکستانی کمانڈروں کا تماشا

کارگل سکٹر میں 1999ء میں اونچی پہاڑیوں پر قبضہ کرنے کیلئے پاکستانی سپاہیوں کی کار روائی سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف کی زیر قیادت ایک چار رکنی شو تھا حالانکہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو پوری طرح اندھیرے میں نہیں رکھا گیا تھا۔ ایک ریٹائرڈ جنرل نے یہ بات کہی۔ لفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) شاہد عزیز جنہوں نے حال ہی میں ایک مضمون میں یہ توثیق کرتے ہوئے کہ کارگل کار روائی میں پاکستان کے مستقل سپاہی ملوث تھے ہلچل پیدا کر دی تھی کہا کہ یہ گمراہ کن مہم 4آدمی کا ایک شو تھا اور تفصیلات سے فوج کے باقی کمانڈروں سے ابتداء میں اس مہم کو پوشیدہ رکھا گیا تھا۔ جب یہ کار روائی 1999 کے موسم بہار میں شروع ہوئی تو اس وقت صرف مشرف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد عزیز، فورس کمانڈشمالی ایریاز لیفٹننٹ جنرل جاوید حسن اور 10کارپس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمود احمد کو اس بات کا علم تھا عزیز ڈان اخبار سے یہ بات کہی۔

'Kargil Was a '4-Man Show', Sharif Not Kept Totally in Dark' - Shahid Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں