جنتر منتر پر خاتون تنظیموں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

جنتر منتر پر خاتون تنظیموں کا احتجاج

بے خوف آزادی، جی ہاں جہاں خواتین آزاد اور بے خوف ہو کر اپنی زندگی گزار سکیں ایک ایسی آزادی جہاں خواتین کی زندگی کسی انہونی کا شکار ہو کر زندگی بھر گھٹ گھٹ کر جینے پر مجبور نہ ہو، سماج اور حکومت سے ایسی ہی آزادی کامطالبہ کرتی ہوئی اس یوم جمہوریہ پر دہلی کی خواتین نے پریڈ کیا اور حکومت سے خواتین کی حفاظت کیلئے بہترین قانون کامطالبہ کیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر جہاں راج پتھ پر ملک کے جوانوں کی پریڈ ہورہی تھی وہیں جنترمنتر پر خواتین نے حکومت سے ایک سچے جمہوری ملک کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے تحفظ کو پختہ کرنے کیلئے مظاہرہ کر رہی تھیں ۔ منڈی ہاؤس سے لمبی قطار میں کئی تنظیموں کے زیر اہتمام خواتین نے بڑی تعداد میں بارہ کھمبا روڈ سے ہوتے ہوے جنتر منتر تک ریالی نکالی۔ اس موقع پر خواتین نے جسٹس ورما کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو سختی سے نافذ کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ریالی میں خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی کے ساتھ مردوں نے بھی ان کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے قدم سے قدم سے ملا کر جنتر منتر پہنچے ۔ مظاہرین میں زیادہ تر خواتین نے کالے کپڑے پہنے ہوے تھے اور سر پر کالی پٹی بھی باندھ رکھی تھی۔ جواہر لال یونیورسٹی کی طالبات، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن( آئسا) کارکنان اور
بڑی تعداد میں دوسری تنظیموں کی خواتین سمیت متعدد لوگوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظاہرے میں حصہ لیا۔

On 64th Republic Day, march for women's freedom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں