دھولیہ فساد - پولیس کی لوٹ مار کا ویڈیو ثبوت دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

دھولیہ فساد - پولیس کی لوٹ مار کا ویڈیو ثبوت دستیاب

مہاراشٹرا کے شہر دھولیہ میں حال ہی میں پھوٹ پڑے فسادات کے دوران پولیس ملاز مین بھی لوٹ مار کرتے ہوئے فسادات میں ملوث پائے گے ۔ ایک ٹی وی چیننل نے پولیس کی دہشت گردی کا ثبوت ایک ویڈیو کی شکل میں منظر عام پر پیش کیا ہے ۔ اس ویڈیو فوٹیج میں پولیس ملازمین کو اقلیتوں کی خانگی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کا سرقہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔ 6!جنوری کو فساد پھوٹ پڑا تھا جس میں 6افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ مہاراشٹرا پولیس نے خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف کار روائی کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ عوام کو آگے بڑھتے ہوئے شکایت درج کرانی چاہئے ۔ فسادات میں پولیس کا جانبدارانہ رول یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہیں جو دھولیہ میں پیش آیا۔ ملک کے فسادات کی تاریخ پولیس کے جانب دارانہ، متعصبانہ اور امتیازی رویہ سے بھری پڑی ہوئی ہے ۔

Dhule riots: Video shows policemen looting shops, destroying private property

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں