یوم جمہوریہ - کرن بیدی کی دہلی پولیس دستہ کی اولین قیادت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

یوم جمہوریہ - کرن بیدی کی دہلی پولیس دستہ کی اولین قیادت

ملک کی اولین خاتون آئی پی ایس افسر کرن بیدی نے آج سے تقریباً 38 سال قبل اس وقت ایک تاریخ رقم کی تھی جب انہوں نے دہلی پولیس کے دستے کی راج پتھ پر پریڈ کی قیادت کی تھی۔ واضح رہے کہ محض 26 سال کی عمر میں کرن بیدی اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ (چانکیہ پوری) مقرر ہوئی تھیں ۔ انہوں نے 1975ء میں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران دہلی پولیس کے ایک دستہ کی قیادت کی تھی اور اسی وقت انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے 1975ء میں دہلی پولیس کے دستہ کی قیادت کی تھی۔ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے مردانہ پریڈ کی قیادت کی تھی اور وزیراعظم اندرا گاندھی بہت خوش تھیں ۔ اب ایک سماجی کارکن کے طورپر شناخت قائم کر چکی 64 سالہ کرن بیدی اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’اندرگاندھی پریڈ میں دہلی پولیس کے دستہ کی قیادت کرتے ہوئے دیکھ کر اتنی خوش ہوئیں کہ انہوں نے مجھے اگلی صبح ناشتہ پر مدعو کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت کے دہلی پولیس کمشنر اس سلسلہ میں کافی فکر مند تھے کہ کیا کوئی خاتون قیادت کر سکتی ہے ۔ میں نے اس بات پر زوردیا اور وہ خوش ہو گئے کہ میں نے یہ کام انجام دیا۔

Kiran Bedi recalls she was shortest heading tall men on Republic Day Parade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں