قصاب سے امیتابھ کا تقابل نہیں کیا : ندا فاضلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

قصاب سے امیتابھ کا تقابل نہیں کیا : ندا فاضلی

مشہورشاعرندافاضلی نے ان الزامات کی تردیدکی کہ انہوں نے 26/11کے دہشت گرداجمل قصاب کانامورفلمسٹارامیتابھ بچن سے تقابل کیا۔واضح رہے کہ 70کے دہے کی ہندی فلموں کے برہم نوجوان(اینگری ینگ مین)کے کردارکااجمل قصاب سے تقابل پرایک تنازعہ پیداہوگیاہے۔74سالہ شاعرنے ایک ادبی جریدہ میں تحریرکیاتھاکہ جس طرح کہانی نویسوں سلیم۔جاویدنے بچن کے برہم نوجوان کاکردارتخلیق کیاتھااسی طرح قصاب بھی ممبئی حملوں کے اصل ماسٹرمائنڈولشکرطیبہ کے بانی حافظ سعیدکی پیداوارہے۔فاضلی نے اب میڈیاپران کے ریمارکس کس توڑمروڑکرپیش کرنے کاالزام عائدکیا۔فاضلی نے کہاکہ میں نے امیتابھ کوکبھی دہشت گردنہیں کہا۔میڈیانے تنازعہ پیداکرنے کیلئے میرے ریمارکس کوتوڑمروڑکرپیش کیا۔
اورایک نئی بحث کاآغازکیا۔میں امیتابھ نہیں بلکہ برہم نوجوانوں کاکردارکاتدکرہ کررہاتھا۔امیتابھ بچن گوناں گوں صلاحیتوں کے ساتھ ایک بہترین فنکارہیں۔مگردوسرے فنکاروں کی طرح ان کے لئے بھی کچھ پابندیاں ہیں۔ایک جریدہ میں ایک مضمون میں فاضلی نے تحریرکیاتھاکہ امیتابھ بچن کوبرہم نوجوانوں کاخطاب کیوں دیاگیا؟
قصاب کی طرح وہ ایک تخلیق کردہ کھلوناتھا۔ایک سلیم ۔جاویدنے تخلیق کیاجبکہ دوسرے کوحافظ سعیدنے ۔کھلونہ کوپھانسی دیدی گئی مگرکھلونہ ساز آزاد ہے۔جریدہ میں شائع مضمون کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فاضلی نے کہاکہ میں یہاں برہم نوجوان کے کردارکاحوالہ دے رہاتھا۔
میں یہ بھی محسوس کرتاہوں کہ برہم نوجوان کی ساکھ محض 1970کے دہے تک محدودنہیں رکھی جانی چاہئے تھی۔صرف امیتابھ کوہی برہم نوجوان کیوں کہاجاتاہے؟کیاہم 74سالہ اناہزارے کوبھول گئے؟میں محسوس کرتاہوں کہ 70کے دہے کے مقابلہ آج زیادہ برہمی ہے۔


Didn't compare Amitabh Bachchan with Kasab: Nida Fazli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں