ملک میں دو سال سے پولیو کا ایک بھی کیس منطرعام پر نہیں آیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

ملک میں دو سال سے پولیو کا ایک بھی کیس منطرعام پر نہیں آیا


پولیوکے خاتمے کے مقصدسے ملک گیرسطح پر20جنوری سے قومی ٹیکہ اندازی مہم شروع کی جارہی ہے۔جس میں صفرتا 5سال کے 170ملین سے زائدبچوں کوپولیوکی خوراک پلائی جائے گی۔وزیرصحت غلام نبی آزادنے یہ بات بتائی۔
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یوم قومی ٹیکہ اندازی کے موقع پرراشٹرپتی بھون میں بچوں کوپولیوکی خوراک دی ہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرصحت غلام نبی آزادنے بتایاکہ ملک گیرسطح پراس مہم میں23لاکھ سے زائدوالینٹرس حصہ لیں گے۔
ٹیکہ اندازی کی سرگرمیوں اورمعیارپر1.5لاکھ سے زائدافرادنظررکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس قدربڑے پیمانہ پرٹیکہ اندازی مہم ساری دنیامیں یہاں منفردہے۔
انہوں نے کہاکہ سارے ملک کیلئے آج کادن اس لئے یادگاررہے گاکیونکہ گزشتہ دوسال کے دوران پولیووائرس کاایک بھی کیس منظرعام پرنہیںآ یا۔انہوں نے کہاکہ پولیوکے خاتمے کی کوششیں جاری رہیں گی اورحکومت نے ایسی کسی امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی تیاری پوری کرلی ہے۔


Union Health and Family Welfare Minister Ghulam Nabi Azad said that there has been no case of wild polio virus in India in two years.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں