چاندنی چوک کا تاریخی ٹاؤن ہال - نئی شکل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

چاندنی چوک کا تاریخی ٹاؤن ہال - نئی شکل میں

اب سے کچھ ہی مہینوں بعد ملک کی راجدھانی دہلی کا دل چاندنی چوک میں واقع تاریخی ٹاون ہال ایک نئے شکل میں نظر آئے گا۔ یہاں قدیم وراثت تو لوگوں کو متاثر کرے گی ہی دہلی کی ثقافتی عکاسی بھی ہو گی کیونکہ اس تاریخی ٹاون ہال کو ثقافتی مرکز بنایاجائے گا۔ 16ایکڑزمین پر بنے ٹاون ہال میں ثقافتی مرکز کا قیام پی پی پی(پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ) اسکیم کے تحت لایاجائے گا۔ ٹاون ہال کو 1966-1964 کے دوران بنایا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے دہلی شہر کی پوری جھلک یہاں ظاہر کرے گی۔ کارپوریشن نے تاریخ دانوں سے مشورہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ دہلی یونیورسٹی، جے این یو اور اے ایس آئی(ہندوستانی آثار قدیمہ سروے ) کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں ۔ ٹاون ہال جو 2011ء تک متحدہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا صدر دفتر تھا یہاں سے پوری دہلی کا اقتدار چلتا تھا۔ کارپوریشن تقسیم کے وقت سے تاریخی عمارت خالی پڑی ہے کیونکہ میونسپل کارپوریشن شمالی اور جنوبی کو 2011ء میں سیوک سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن شمالی( این ڈی ایم سی) حکام نے اس کی تصدیق کی ہے کہ یہ ایک ثقافتی اور تفریحی سینٹر میں تبدیل ہو جائے گا۔ منصوبہ کے مطابق اس کی ساخت اس طرح سے دوبارہ تعمیر کی جائے گی کہ سیاح دہلی کو نزدیک سے سمجھ سکیں گے اس لئے شہر کی ثقافت وراثت کی شاہ و شوکت، طرزتعمیر اور جدیدیت کو ظاہر کیا جائے گا۔ خصوصاً پرانی دہلی اور ٹاون ہال کے تعمیرات کو بہتر طریقہ سے خوبصورتی کے ساتھ تیارکیاجائے گا۔ منصوبہ میں میوزیم، ایک اوپن تھیٹر بھی شامل ہے ۔ 1911ء میں بنی دہلی ملک کی راجدھانی اور اس وقت راجاؤں کے طرز دربار ک بھی یہاں کی تصویر کے ذریعے سے دکھایاجائے گا۔ یوم آزادی، اہم تہوار، دہلی میں ریلوئے ، لال قلعہ پر ترنگا وغیرہ بھی اس میوزیم میں نظر آئیں گے ۔

NDMC will change chandni chowk historic town hall into a cultural center

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں