حجاب کے سبب میڈیا ساکھ خراب نہ کرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

حجاب کے سبب میڈیا ساکھ خراب نہ کرے

مراقشی کابینہ میں شامل اکلوتی خاتون وزیر بسیمہ حقاوی نے کہاکہ میڈیا انہیں اسلامی سرپوش"حجاب" استعمال کیوجہہ سے بہت زیادہ ٹارگٹ کرتا ہے۔ وزیر برائے معاشرتی بہبود، خواتین، فیملی اور اظہار یکجہتی بسیمہ حقاوی کہا کہنا ہے کہ 3/جنوری 2012ء کو وزیر بننے کے بعد سے ملکی ذرائع ان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ حقاوی کے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کئی مرتبہ کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ان بے بنیاد خبروں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ہفت روزہ "ٹل کول" سے خصوصی انٹرویو میں بسیمہ حقاوی نے الزام عائد کیاکہ میڈیا میں ان کے ایسے بیانات شائع ہورہے ہیں جو انہوں نے کبھی جاری نہیں کئے۔ میں پارلیمنٹ میں اکلوتی حجاب پہننے والی خاتون ہوں اسی لئے ایسا کیا جارہا ہے۔
شاید میرے حجاب سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے اس لئے وہ میری ساکھ خراب کرنے کے درپے ہیں۔ حقاوی کا تعلق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی سے ہے۔ اسلامی جمہوریت میں یقین رکھنے والی یہ جماعت 29/جنوری 2011ء سے برسراقتدار ہے۔ 52 سالہ خاتون وزیر نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ بعض صحافی خبروں کی اشاعت سے پہلے ان سے تصدیق کرنا ضروری نہیں سمجھتے تاہم وہ صحافیوں کا احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے مراقش میں خواتین حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تبدیلیوں کا مطالبہ بھی کیا۔

Morocco’s only female minister, Minister of Solidarity, Women, Family and Social Development, Bassima Hakkaoui claimed that the media has targeted her because she dons the Islamic headscarf, commonly known as the hijab.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں