Election will not be delayed even for a day: President Zardari
پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور آئین کے مطابق ان میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کا التوا چاہنے والے مایوسی کا شکار ہیں اور کسی کو بھی کسی حیلے سے انتخابات کے عمل کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ زرداری کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب رواں ہفتے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامہ پر پیدا ہونے والی ہلچل کے تناظر میں حزب مخالف کی جماعتوں نے حکومت سے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے علاوہ حزب اختلاف کی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ انتخابات کے التواء یا کسی بھی غیر جمہوری عمل کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں