وزیراعظم پاکستان مقدمہ کے تحقیقاتی عہدیدار کی خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

وزیراعظم پاکستان مقدمہ کے تحقیقاتی عہدیدار کی خودکشی

وزیراعظم پاکستان مسٹر راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحقیقات کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار آج پراسرار حالت میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ۔ یہ اطلاعات گشت کر رہی ہیں کہ اس اہم ترین مقدمہ کی تحقیقات میں وہ دباؤ میں تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر قومی احتساب بیورو مسٹر کامران فیصل اسلام آباد کے فیڈرل لاجس میں اپنے کمرہ میں ایک پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ عہدیداروں کے بموجب ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے خودکشی کر لی ہے ۔ اسلام آباد پولیس سربراہ بن یامین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعہ ان کی موت کی اصل وجہہ کا پتہ چلے گا۔ مسٹر فیصل کی نعش کو سرکاری پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے ۔ مسٹرفیصل ان دو عہدیداروں میں سے ایک تھے جنہیں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ سال قومی احتساب بیورو کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعظم مسٹر اشرف اور دوسرے 20افراد کیخلاف رینٹل پاور پراجکٹس میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کریں ۔

Officer investigating Pakistani prime minister graft case is found dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں