دارجلنگ کی مغربی بنگال سے علیحدگی کا امکان مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

دارجلنگ کی مغربی بنگال سے علیحدگی کا امکان مسترد

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ دارجلنگ ہلز مغربی بنگال کا حصہ برقرار رہیں گی جبکہ گورکھاجن مکتی مورچہ کے حامیوں نے شمالی بنگال میلہ کی افتتاحی تقریب میں علیحدہ ریاست کی تائید میں نعرہ بازی کی۔ ممتا بنرجی نے قدرتی حسین مناظر کے مقام پر ایک رنگا رنگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں متحدہ رہنا چاہئے ۔ دارجلنگ بنگال کا ایک حصہ ہے اورہم ساتھ ساتھ رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مزید گڑبڑنہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے دوبارہ ترقی متاثر ہو گی لیکن تقریب میں اس وقت بدمزگی پھیل گئی جبکہ جی جے ایم کے چند حامیوں نے نعرہ بازی کی اور ممتا بنرجی کی تقریر کے آخری مرحلہ میں پوسٹرس کامظاہرہ کیا۔ جن میں علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ واضح طورپر برہم ممتابنرجی اٹھ کھڑی ہو گئی اور احتجاجیوں کو پروگرام میں ایسے سیاسی نعرہ بلند کرنے کے خلاف انتباہ دیا اور خواہش کی کہ وہ ایسا پارٹی کے اجلاس میں کر سکتے ہیں ۔

Mamata ticks off separate Darjeeling demand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں