AP CM challenges TRS to topple the Congress state government
چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاستی حکومت کو گرانے کا صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راؤ کو چیلنج کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے کہاکہ وہ حکومت کو گرانے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر سے کہاکہ وہ حکومت گرا کر دکھائیں ۔ چندر شیکھر راؤ نے کل کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو گرانا مشکل نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس اس کی طاقت ہے ۔ چیف منسٹر نے کے سی آر کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔ کرن کمار ریڈی نے کہاکہ وہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں ہیں ۔ کانگریس نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر 2009ء کے انتخابات میں تلنگانہ کے 50 حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تلگودیشم اور بائیں بازو جماعتوں کے عظیم اتحاد کے باوجود تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو صرف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ چیف منسٹر نے چندر شیکھر راؤ کو ذیلی علاقائی جماعت کا قائد قراردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں