مخالف مسلم نظم - پولیس سے ممبئی ہائیکورٹ کا سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

مخالف مسلم نظم - پولیس سے ممبئی ہائیکورٹ کا سوال

بمبئی ہائیکورٹ نے آج سٹی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ یہ واضح کرے کہ اس نے گذشتہ سال کے آزاد میدان تشدد کے بارے میں نسل پرستانہ نظم کے تعلق سے خاتون کانسٹبل کے خلاف شکایت پر کیا کار روائی کی۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اے پی بھنگالے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایک این جی او مسلم ہند چلانے والے امین مصطفی ادریسی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس درخواست میں پولیس کے ایک جریدہ میں نظم کی اشاعت کیلئے خاتون کانسٹبل اور ذمہ دار آفیسرس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ کانسٹبل سجاتا پاٹل کی نظم میں آزاد میدان احتجاجیوں کوسانپ اور غدار قراردیا گیا جن کے ہاتھ کاٹ دئیے جانے چاہئے تھے ۔ سرکاری وکیل ریوتی دیوے نے آج مطلع کیا ہے کہ پاٹل نے اس نظم کیلئے معافی مانگی ہے ۔ بنچ نے سماعت 18!فروری تک ملتوی کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ ادریسی کی پولیس میں شکایت پر کیا کار روائی کی گئی ہے ۔

Mumbai police in-house journal poem controversy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں