کولکاتا کتاب میلہ - مقبولیت میں دن بدن اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-26

کولکاتا کتاب میلہ - مقبولیت میں دن بدن اضافہ

مغربی بنگال اردو اکیڈیمی اور زارہ امپیکس کے زیر اہتمام کل ہند اردو کتاب میلہ کے 7ویں دن آج طلباء وطالبات کے درمیان کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کل 400 طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وہیں دوسری جانب معید رشیدی کی کتاب علامہ رضا علی وحشت کی حیات و خدمات کا رسم اجرا کریم رضا مونگیری کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ جہاں اکیڈیمی کا اردو کتاب میلہ بڑے آب و تاب کے ساتھ اختتام کی طرف گامزن ہے وہیں اس کتاب میلے کی رونق میں اضافہ کرنے کا اہم سہرا ادبی و ثقافتی تقریب کے سر جاتا ہے ۔ روزانہ نظم خوانی، غزل خوانی، کوئز مقابلہ، سیٹ اینڈ ڈرا جیسے مقابلوں کا اہتمام کر کے اردو کتاب میلے کی رونق میں اضافہ کرنے میں اکیڈیمی اور اس کے اراکین کا بڑا تعاون رہا۔ یہی نہیں بلکہ ادبی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کی جس روایت کو فروغ دیا جا رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ آج کریم رضا مونگیری کے ہاتھوں معید رشیدی کی کتاب علامہ رضا علی وحشت کی حیات و خدمات کا مونوگراف کا رسم اجرا بھی کیا گیا۔ صدر شعبہ اردو ہگلی محسن کالج شاہد اختر نے کتاب کے حوالے سے مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ رضا علی وحشت نے ترقی پسند دور میں بھی ترقی پسندی کو نہیں اپنایا اور نہ ہی رومانی شاعری کی۔ بنگال میں انہیں وہ درجہ اور مرتبہ حاصل نہ ہو سکا جس کے وہ مستحق تھے ۔ نقاد اور محققین نے ہمیشہ انہیں نظر انداز کیا۔ 1956ء کی دہائی میں دہلی اور لکھنو والے صرف خود کو اردو داں سمجھتے تھے ۔ میرے شاگرد معید رشیدی نے جوجی کی تعلیم کے وقت سے ہی وحشت کی زندگی پر لکھنا چاہا۔

Kolkata book fair - going famous day by day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں