اکبر اویسی کو حاضری نوٹس - بنگلور مجسٹریٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-26

اکبر اویسی کو حاضری نوٹس - بنگلور مجسٹریٹ

بنگلور سٹی چیف میٹرو پالیٹین مجسٹریٹ نے آندھراپردیش کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو ایک پرائیوٹ شکایت پر حاضری کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی اور مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر اکبر الدین اویسی نے آندھراپردیش کے نرمل میں اجلاس عام کے دوران اشتعال انگیز بیانات دئیے تھے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ پیدا ہوتا ہے ۔ چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ راج شیکھر وی پاٹل نے چہارشنبہ کے دن سمن جاری کر کے اویسی کو 23فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ اویسی آندھرا پردیش کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے ذریعہ پیش کئے جائیں ۔ دو ہفتے قبل شہر کے دو وکیلوں دلیپ اور دھرم پال کی طرف سے دائر عرضی کے بعد عدالت نے حکم دیا ہے ۔

Akbaruddin Owaisi summoned by Bangalore court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں