جامعہ اسلامیہ سہارنپور کے ممتاز عالم دین مولانا اصغر کی رحلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

جامعہ اسلامیہ سہارنپور کے ممتاز عالم دین مولانا اصغر کی رحلت

مغربی یوپی کے معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ( سہارنپور) میں 72 سال درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے ممتازعالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد اصغر کی رحلت ہو گئی۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 98 سال کی تھی۔ انتقال کل شام دہلی میں اچانک ہو گیا کچھ عرصہ سے وہ علیل تھے ۔ مرحوم کے ملک اور بیرون ملک شاگردوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔ پسماندگان میں 4بیٹے اور 4بیٹیاں ہیں ۔ نماز جنازہ جامعہ ریڑھی تاجپورہ کے ناظم اور جمعیۃ علماء کے ضلع صدر مولانا اختر قاسمی نے پڑھائی۔ تدفین جامعہ کے احاطہ میں ہوئی۔ جنازہ اور تدفین میں لوگوں کا سیلاب امڈ گیا تھا۔ ضلع سہارنپور کے علاوہ پڑوسی اضلاع اور دور درازسے آنے والے لوگوں کا تانتا لگ گیا تھا۔ ایک اندزہ کے مطابق جنازہ اور تدفین میں 50ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ اور تدفین میں علما اوراساتذہ شریک تھے جن میں دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، مدرسہ مظاہر علوم وقف کے ناظم مولانا محمد سعیدی شریک تھے ۔

jamia islamia saharanpur's maulana asghar passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں