ہندو اور مسلمان میری 2 آنکھیں - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

ہندو اور مسلمان میری 2 آنکھیں - چندرا بابو نائیڈو

تلگودیشم سربراہ چندرابابونائیڈونے ہندواورمسلمان کواپنی دونوںآ نکھیں قراردیا۔انہوں نے کھمم میں اپنی یاتراکے دوران تلگودیشم اقلیتی سیل کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض جماعتیں ہندومسلم فسادات کروانے کی کوشش کررہی ہیں۔مسلمان ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔اس سے مسلمان کے ساتھ ساتھ ان جماعتوں کوبھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام ہندومسلم کے جھگڑوں میں نہ پڑیں بلکہ امن کاقیام عوام کامقصدہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہندومسلم فسادات میں سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کاہوتاہے اوربے قصورمسلمانوں کی اندھادھندگرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔چندرابابونے کہاکہ انہوں نے اپنے 9سالے دورہ حکومت میں مسلمانوں کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے۔انہوں نے کہاکہ تلگودیشم کے دورمیں مسلمانوں کیلئے 22شادی خانوں کی تعمیرعمل میں لائی گئی۔چندرابابونے کہاکہ اقتدارپرواپسی پروہ مساجدکے اماوں کوفی کس 5ہزاراورموذنین کوفی کس 3ہزارروپئے تنخواہ فراہم کریں گے۔

We are committed to secular values, says Chandrababu "Hindus and Muslims are two eyes of our party"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں