بعض مسلم تنظیموں کے اس اعتراض پر کہ اس فلم میں مسلمانوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ، اس فلم کی تھیٹروں میں نمائش پر امتناع عائد کر دیا گیا ہے۔ جج کے لیے خصوصی نمائش کا اہتمام یہاں ایک خانگی فلم لیب میں کیا گیا۔ چند مسلم قائدین نے بھی فلم کا مشاہدہ کیا۔
حکومت تامل ناڈو نے بعض مسلم تنظیموں کے احتجاج کے بعد نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے 25/جنوری کو اس فلم کی تھیٹروں میں ریلیز سے صرف دو دن پہلے اس کی نمائش پر دو ہفتوں کے لیے امتناع عائد کر دیا تھا۔
اداکار کمل ہاسن کے پروڈکشن ہاؤز راج کمل فلمز انٹرنیشنل اور کمل کے بھائی ایس۔ چندر ہاسن نے مدراس ہائیکورٹ میں رٹ درخواست داخل کرتے ہوئے اس حکم کو چیلنج کیا تھا اور عبوری حکم التوا جاری کرنے کی التجا کی تھی۔
Madras High Court judge reviews Kamal Haasan's Vishwaroopam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں