ماہم میں زبردست آتشزدگی - 6 ہلاک اور کئی زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

ماہم میں زبردست آتشزدگی - 6 ہلاک اور کئی زخمی

جمعہ کو صبح جب ممبئی کے مسلم علاقوں میں لوگ جشن عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں میں مشغول تھے اسی دوران ماہم میں واقع نیا نگر علاقے کے مکین اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو آگ سے بچانے میں جٹے ہوئے تھے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کی علی الصبح نیانگری جھوپڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ پھیلتے ہی افراتفری مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 40تا50 جھونپڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پولیس اور بی ایم سی ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں اب تک 6افراد ہلاک اور9زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاک شدگان اس قدر جھلس گئے ہیں کہ ان کی شناخت کرنا دشوار ہورہا ہے اسی لئے پولیس نے لاشوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Six killed in fire at Mahim slum and Nearly 3000 homeless

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں