فلم فئر ایوارڈ - دلیپ کمار کا ریکارڈ توڑنے میں شاہ رخ خان پھر ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

فلم فئر ایوارڈ - دلیپ کمار کا ریکارڈ توڑنے میں شاہ رخ خان پھر ناکام

بالی و وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ا ب تک 8مرتبہ فلم فیر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا ریکارڈ توڑکر تاریخ رقم کرنے سے ایک بار پھر چوک گئے ۔ شاہ رخ خان 58ویں فلم فئیر ایوارڈ میں یش چوپڑا کی ’’جب تک ہے جاں ،، فلم کیلے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کئے گئے دلیپ کمار کا ریکارڈ توڑنے کی ان کی امید پھرٹوٹ گئی۔ جب انوراگ باسو کی فلم ’’برفی،، کیلئے رنبیر کپور نے ان سے بازی مارتے ہوئے مسلسل دوسرے سال بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ گذشتہ سال رنبیر کپور نے ’’راک اسٹار،، کیلئے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ شاہ رخ بہترین اداکار کے زمرے میں 20مرتبہ نامزد ہوئے ہیں اور 8مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔ اگر اس بار وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کر لیتے تو دلیپ کمار کو پیچھے چھوڑدیتے لیکن 2011ء میں ’’مائی نیم ازخان،، کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کر کے ان کی برابری پر آنے کے بعد یہ دوسرا سال جب نامزد ہونے کے باوجود وہ اس زمرے میں ایوارڈ حاصل نہیں کرپائے ۔ گذشتہ سال ’’ڈان 2،،کیلئے نامزد ہونے پھر بھی ان کیلئے دلیپ کمارکا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا لیکن اس بار بھی رنبیر کپور آڑے آ گئے تھے اور وہ تاریخ بنانے سے چوک گئے تھے ۔ دلیپ کمار نے داغ 1954، آزاد1964، دیوداس1957، نیادور1958، کوہ نور1961، لیڈر1956، رام اور شیام 1986 اور شکتی1983 کیلئے بہترین اداکار کا فلم فے ئر ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ شاہ رخ نے بازی گر1994، دل والے دلہنیاں لے جائیں گے 1996، دل تو پاگل ہے 1998، کچھ کچھ ہوتا ہے 1999، دیوداس2003، سودیس2005، چک دے انڈیا2008 اور مائی نیم از خان 2011کیلئے ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ ادیب شرت چندر چٹوپادھیائے کی تخلیق’’دیوداس،، پر مبنی فلموں کیلئے دلیپ کمار کو 1957ء اور شاہ رخ خان کو 2003ء میں بہترین اداکار کا فلم فے ئر ایوارڈ ملا ہے ۔

Filmfare awards, Shah rukh khan again failed to break record of Dilip Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں