ایک ٹیچر نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر کہا "ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اڈہ سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں ٹاون میں ایک بھی اسلام پسند باقی نہیں رہا ہے۔ وہ تمام بھاگ کھڑے ہوئے ہیں"۔ اس علاقہ سے ایک ملٹری ذریعہ نے تصدیق کی کہ یہ دھاوے فرانس کی جانب سے کئے گئے جو جمعہ کو مداخلت کی شروع سے گزیل ہیلی کاپٹرس اور میراج جٹ طیارے کو استعمال کرتا آیا ہے۔
ان دھاوؤں میں گاؤ علاقہ میں بڑے اسلام پسند اڈے تباہ ہوگئے ہیں۔ یہ ٹاون زائد ازنوماہ سے تحریک برائے وحدت اور جہاد فی مغربی افریقا کے کنٹرول میں رہا ہے جو القاعدہ فی اسلام مغرب سے وجود میں آئی تنظیم ہے۔
France steps-up air war on Mali militants
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں