فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ - ریڈ الرٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ - ریڈ الرٹ جاری

صدرفرانس فرانسوا اولاند نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرملک میں عوامی مقامات پرحفاظتی انتظامات سخت کردینے کاحکم دیاہے۔انہوں نے یہ اقدامات فرانس کی مالی اورصومالیہ میں فوجی مداخلت کے بعداسلامی شدت پسندوں کی طرف سے فرانس میں ممکنہ حملوں کے انسدادکے لئے کئے ہیں۔فرانس نے گزشہ جمعہ کومالی اورصومالیہ میں فوجی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔
فرانس میں ایمرجنسی ریڈ الرٹ جاری کردیاگیاہے۔حفاظتی اقدامات کے بارے میں صدرفرانسواولاندنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ضروری جدوجہدکاتقاضاہے کہ فرانس میں بھی احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔انہوں نے یہ بیان مالی میں فرانسیسی فوجی کارروائی کانشانہ بننے والے اسلامی شدت پسندگروپ انصارڈائن کی طرف سے دھمکیوں کے بعدجاری کیاہے۔
گروپ کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے رائٹرزکوبتایاکہ فرانسیسی شہریوں کوپوری مسلم دنیامیں اس فوجی کارروائی کے نتائج بھگتنے ہونگے ۔صدرفرانس نے مالی میں فوجی کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ اسلامی شدت پسندمالی کوایک دہشت گردریاست میں تبدیل کرناچاہتے ہیں۔فرانس نے ’توسجیپیریٹ‘نامی تخریبی کارروائیوں کے حلاف خبردارکرنے کانظام لاگوکردیاہے۔ہوائی اڈوں،ریل اسٹیشنوں اورعوامی مقامات پرسکیورٹی برھادی گئی ہے۔

France has ordered tightened security in public buildings and transport following action against radical Islamists both in Mali and Somalia, President Francois Hollande said.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں