کولکاتا : امن مشن پر پاکستانی فنکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

کولکاتا : امن مشن پر پاکستانی فنکار

کراچی سے فنکاروں کا ایک گروپ امن مشن کے ساتھ لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان کے دورے پر آیا ہے۔
پاکستان کے تھیٹر ڈائرکٹر جین احمد نے کہا کہ موجودہ سرحد قتل کشیدگی سیاسی نوعیت کی ہے اور لوگوں کا اس سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ سرحد کے دونوں جانب کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ ہم ہندوستان کے ساتھ باقاعدہ ثقافتی تبادلہ اور جھنجھٹ سے آزاد ویزا عمل چاہتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے مل جل سکیں۔
انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کا سب سے پہلا اثر ثقافتی تعلقات پر ہوتا ہے۔ کئی رخنے جیسے ویزا کے عمل میں تاخیر پیدا کی جاتی ہے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے نہ مل سکیں۔
کراچی کے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ [NAPA] کی اس سات رکنی ٹیم نے کولکاتا میں "منٹو اور غالب - ایک گفتگو" پیش کیا۔

A team of 25 artistes of NAPA Repertory Theatre, Pakistani artistes in India on peace mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں