تاریخی چارمینار میں بم کی جھوٹی اطلاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

تاریخی چارمینار میں بم کی جھوٹی اطلاع

تاریخی چارمینار میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع سے پرانے شہر کے پرامن ماحول میں سنسنی پھیل گئی تاہم تقریباً ایک گھنٹہ کی طویل جامع تلاشی کے بعد پولیس نے اس اطلاع کو جھوٹی قراردیا۔ نماز جمعہ کے پرامن اختتام کے بعد چین کی سانس لینے والی پولیس کا سکون تھوڑی دیر میں ایک جھوٹی اطلاع سے برباد ہو گیا اور سارے علاقے کی پولیس حرکت میں آ گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کنٹرول روم پر ایک گمنام فون کال وصول ہوا اور تلگو زبان میں بات کر رہا تھا اور اجنبی نے یہ اطلاع دی کہ تاریخی عمارت چارمینار میں بم رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے اس اطلاع کے بعد سارے علاقے کو خالی کروادیا اور سیاحوں کے داخلہ پر پابندی لگادی اور چارمینار کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں فوری چارمینار پہنچ گئی اور مکمل تلاشی لی۔ پولیس نے چارمینار کے علاوہ چارمینار کے دامن میں واقع چھلہ مبارک اور غیر قانونی مندر کی بھی تلاشی اور عوامی بھیڑکے مقامات پر احتیاطی اقدامات کے تحت جامعہ تلاشی لی گئی۔ جس کے بعدپولیس نے اس اطلاع کو جھوٹی قراردیا۔

Fake bomb call in Charminar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں