اکبر اویسی کی طبیعت ناساز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

اکبر اویسی کی طبیعت ناساز

عادل آباد جیل میں محروس رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے آج رات پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی۔ انہیں فوری راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد پہنچانے کے علاوہ تقریباً ایک گھنٹے تک مختلف معائنے کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ شروع سے ہی پیٹ میں درد کی شکایت کر رہے تھے ۔ آج رات تقریباً8:00 بجے پیٹ میں درد کے ساتھ انہوں نے قئے کر دی اور طبیعت کی ناسازی کی شکایت کی۔ جیل حکام نے انہیں فوری ریمس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور جیل وارڈس کی نگرانی میں انہیں دواخانہ پہنچایا گیاجہاں پہلے طبی امداد پہنچائی گئی اور پھر ان کا الٹرا ساونڈ اسکینگ اور ایکسرے لیا گیا۔ انہیں ایک گھنٹہ دواخانہ میں رکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مستحکم قراردیا۔ انہیں پھر عادل آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں خصوصی درجہ کے قیدی کا موقف دئیے جانے کے باوجود اس لئے عام قیدی کا موقف دیا جا رہا ہے کیونکہ عدالت کے احکام جیل عہدیداروں تک نہیں پہنچے ۔

Akbar owaisi's health is not good

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں