اخوان المسلموں سے انتخابی اتحاد کا انکار - مصری سلفیون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

اخوان المسلموں سے انتخابی اتحاد کا انکار - مصری سلفیون

مصرمیں سلفی جماعت "نور" پارلیمانی انتخاب میں حکمران جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ”فریڈیم اینڈجسٹس“سے اتحادنہیں کرے گی۔اس بات کاانکشاف ایک مقامی اخبارنے نورپارٹی کے نومنتخب سربراہ یونس مخیون کے حوالے اپنی حالیہ اشاعت میں کیا۔یونس مخیون نے حکومتی ترجمان روزنامہ ’الاہرام ‘کوبتایافریڈیم اینڈ جسٹس پارٹی اوران کی جماعت کاانتخاب مل کرلڑنے پراتفاق نہیں ہوسکا۔دونوں جماعتیں پارٹی مفادمیں الگ الگ انتخاب لڑیں گی۔’الاہرام ‘کے آن لائن ایڈیشن نے مخیون کے حوالے سے بتایاکہ اخوان المسلمون سے تعلقات کشیدہ ہیں اورریاستی امورچلانے سے متعلق ہمارے پروگرام بھی مختلف ہیں۔دونوں جماعتوں کاایک ہی لسٹ پرانتخاب لڑناانتہائی مشکل ہے۔
دونوں جماعتوں کے مفادمیں ہگاکہ وہ علحیدہ انتخاب لڑے۔
نورپارٹی کاشماران متعددمذہبی سیاسی جماعتوں میں ہوتاہے کہ جومصرمیں2011ء کی عوامی انتقاصہ کے نتیجہ میں سامنے آئیں۔نورپارٹی نے پہلے پارلیمانی انتخابات میں بھرپورقوت کامظاہرہ کرتے ہوئے 25فیصدنشستیں حاصل کیں اس طرح منتخب مصری ایوان میں نور پارٹی عددی اکثریت کے حوالے سے اخوان المسلمون کے بعد دوسری نمبرپررہی۔


Egypt’s newly elected Salafi Nour Party chairman said that an electoral alliance between his party and the Muslim Brotherhood’s ruling Freedom and Justice Party (FJP) is not possible during the country’s upcoming parliamentary elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں