یوروپی یونین کی طرز پر عالم عرب کو متحد ہونا چاہیے - محمد مرسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-14

یوروپی یونین کی طرز پر عالم عرب کو متحد ہونا چاہیے - محمد مرسی

صدرمحمدمرسی نے یوروپی یونین کے خطوط پرعرب ممالک کی یونین کے قیام کووقت کاتقاضہ قراردیا۔انہوں نے ہرایک ملک کی رازداری کوبرقراررکھنے کیلئے یقینی بنانابھی ضروری ہے۔محمدمرسی نے عرب جرنلسٹ یونین کے وفدسے ملاقات کے دوران کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ عرب ممالک کوبھی اپنی یونین بناناچاہیے۔ان ملکوں میں حکمراں طاقتوں کیلئے ایساکرناکوئی مشکل نہیں ہے۔عرب ممالک میں مشترکہ تعلقات قائم ہوں اوروہ دنیاکے مابقی خطوں کے ساتھ اپنے روابط کواسی خطوط پرفروغ دیں۔
یوروپی طرزپرعرب ممالک کوبھی اپنے کام کاج انجام دینے چاہیے۔لیکن ہرایک عرب ملک کااپنے خودامورہوناچاہیے۔ہرایک ملک کواپنے پڑوسی ملکوں میں انقلابات کے لئے ہوانہیں دیناچاہیے۔اوروہاں کی عوام کواپنے خودکی قسمت کافیصلہ کرنے کی آزادی دی جانی چاہیے۔
اس سلسلے میں مصربھی اپنے پڑوسی ممالک کے امورمیں مداخلت نہیں کرے گابلکہ خطہ کی عوام کی پسند کااحترام کرے گا اوریوروپی یونین کے ہرملک کی رازداری کویقینی بنانے کے لئے جس طرح کافریم ورک بنایاگیاہے۔اسی خطوط پرعمل کیاجاناچاہیے۔عالم عرب کے درمیان سب سے مضبوط اورمشترکہ تعلقات ایک بنیادپرقائم ہوں کہ تمام ممالک کی زبان عربی ہو۔
عربی زبان کوہی کسی بھی یونین کے ملک کیلئے طاقت کاوسیلہ سمجھاجائے۔اس سلسلہ میں میڈیابھی اہم رول اداکرسکتاہے۔

The Arab world can be a successful model for unity and integration, because it has the elements necessary for such integration, including unity of language and culture. Media and the press play a significant role in effecting this integration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں