سابق وزیر اعلیٰ ہریانہ اور ان کے فرزند گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

سابق وزیر اعلیٰ ہریانہ اور ان کے فرزند گرفتار

ہریانہ کے سابق چیف منسٹر اوم پرکاش چوٹالہ اور ان کے فرزند و رکن اسمبلی اجئے چوٹالہ کے علاوہ دیگر 53افراد کو دلی کی ایک عدالت نے جونیر بنیادی تربیت یافتہ ٹیچروں( جے بی ٹی) کے تقررات غیر قانونی بھرتیوں کا جرم کا مرتکب قراردیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے اعلان کے بعد تمام مجرمین کو عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور سزا کا اعلان 22جنوری کو کیا جائے گا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ونود کمار نے 78سالہ اوم پرکاش چوٹالہ اور ان کے بیٹے 51 سالہ اجئے چوٹالہ اور دوسروں کو ہندوستانی ضابطہ قانون اور انسداد رشوت ستانی قانون کے تحت جرائم کا مرتکب قراردیا ہے۔ چوٹالہ اور ان کے بیٹے کے علاوہ اس کے ڈائرکٹر تحتانوی تعلیم، چوٹالہ کے سابق آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی و ودیادھر اور اس کے سیاسی مشیر برائے چیف منسر شیر سنگھ بادشامی کو بھی اس عدالت میں جرم کا مرتکب قراردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں