Congress needs to work on winning back Muslims' trust: Azharuddin
ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹ کپتان اور کانگریس رکن پارلیمان محمد اظہر الدین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے ایک اخبار سے انٹرویو کے دوران قومی مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کیا ہے ۔ جئے پور میں کانگریس کے فکرانگیز اجلاس میں وہ شریک تھے ۔ مکہ معظمہ کے ایک ہوٹل کے کمرہ میں انٹرویو کے دوران انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ را ہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے ۔ کانگریس کوآج کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ ایک ٹیم کی حیثیت سے جب پارٹی سرگرم ہو جائے گی تو یقینا نتیجہ بھی مثبت ہو گا۔ محمد اظہر الدین نے اعتراف کیا کہ مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے ۔ مسلمانوں کی فلاح وبہبودی سے متعلق تمام سفارشات پر عمل آوری ضروری ہے ، مثلاً سچر کمیٹی کی سفارشات میں جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان پر عمل آوری بڑی سرعت کے ساتھ کی جانی چاہئے ۔ اظہر الدین نے وضاحت کی کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ عمل نہیں ہورہا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ جارحانہ اندراز میں یا بڑی سرعت کے ساتھ فلاحی اقدامات کو نافذ کیا جانا چاہئے ۔ نتیجہ خیز منصوبہ بندی کے بغیر مسلمانوں کا اعتماد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں