Home loans to get cheaper as RBI cuts repo rate by 25 bps
ریزروبینک آف انڈیا( آر بی آئی) نے عام لوگوں کے سستے گھراور سستی کار کے خواب کو پورا کرتے ہوئے آج اپنی اہم بنیادی شرحوں میں ایک چوتھائی فیصد تخفیف کرنے کا اعلان کیا جس سے اب گھر اور کار کی ماہانہ قسطوں میں کمی آنا یقینی ہے ۔ ریزرو بنک کے گورنر ڈی سباراؤ نے رواں مالی برس کے قرض اور مالی پالیسی کی تیسری سہ ماہی کے جائزہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ روپئے کی شرح اب 0.25فیصد گھٹ کر7.75فیصد، ریزور روپئے شرح 7.00 فیصد سے ایک چوتھائی کم ہو کر 6.75 فیصد، نقد ریزروتناسب( سی آر آر) 0.25 فیصد گھٹ کر 4.0 فیصد پر اور اوسط بینک شرح 9.0 فیصد سے کم ہو کر 8.75فیصد ہو گئی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں