پاکستان اور بی۔جے۔پی سے کانگریس کی وضاحت طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

پاکستان اور بی۔جے۔پی سے کانگریس کی وضاحت طلبی

کانگریس نے آج پاکستان سے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دوسری برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل کے کارگل جنگ کے بارے میں انکشافات کے پیش نظر وضاحت پیش کرنا چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان راشد علوی نے کہاکہ پاکستان کو اب ثبوت دینا چاہئے کہ وہ ہندوستان سے حقیقت میں دوستانہ تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔ ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل شاہد عزیز نے جو کارگل جنگ کے وقت آئی ایس آئی کے سربراہ تھے انکشاف کیا ہے کہ 1999ء کی کارگل جنگ میں پاکستانی فوج شریک تھی۔ راشد علوی نے صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کی وزیر داخلہ شنڈے پر تنقید کے سلسلہ میں جوابی وار کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ سے وضاحت طلب کی کہ انہوں نے قید خانے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھا کر سے کیوں ملاقات کی تھی اور کیا ایل کے اڈونی نے سادھوی کی تائید میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ کانگریس کو دہشت گردی سے مربوط کسی بھی شخص کے مذہب‘ فرقہ یا رنگ سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔

Congress-I criticize pakistan and bjp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں