Indo-Pak peace bus service resumes on LoC
ہند۔ پاک ’’امن بس‘‘ جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہہ سے معطل کر دی گئی تھی آج صبح پھر سے شروع کر دی گئی اور جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں دونوں طرف کے تمام شہریوں نے لائن آف کنٹرول پر سرحد پار کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح چکن داباغ میں گیٹ کھولے جانے کے بعد عام شہریوں کے تبادلے کے ساتھ پونچھ راولکوٹ بس سروس دوبارہ شروع ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تین ہفتہ سے جاری کشیدگی کے بعد یہ سرویس پھر شروع ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر سے یہاں آئے ہوئے 84 مسافر دو بسوں میں اپنے وطن واپس لوٹے ۔ اس طرح 68 ہندوستانی شہری جو رشتے داروں سے ملنے سرحد پار گئے تھے اور سرحد پر کشیدگی کی وجہہ سے وہاں پھنس گئے تھے وہ بھی اپنے گھروں کو لوٹ آئے ۔ بس سرویس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی جنگ بندی کی وجہہ سے روک دی گئی تھی۔ لائن آف کنٹرول کے آر پار سفر اور تجارت کیلے قائم ادارے کے سربراہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم ہوئی ہے ۔ کچھ دنوں سے فائرنگ بھی نہیں ہوئی اس وجہہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ راولکوٹ اور پونچھ کے درمیان سفری آمدورفت ار تجارت کا راستہ کھول دیا جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں