Clashes between two groups in Mahboob Nagar on Idol damage in hanuman temple
ضلع محبوب نگر مستقر میں ہنومان مورتی کو نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے مبینہ طورپر نقصان پہنچائے جانے کی افواہ اور بی جے پی رکن اسمبلی کی قیادت میں سنگھ پریوار اور اس کی محاذی تنظیموں کی اشتعال انگیزی نے محبوب نگر کی پرامن صورتحال کو مکدر کر دیا۔ مورتی کو نقصان پہنچانے کی اطلاع کے ساتھ ہی بی جے پی رکن اسمبلی سرینواس ریڈی کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے ٹاؤن پولیس اسٹیشن محبوب نگر چوراہا پر احتجاجی دھرنا منظم کیا اور اس واقعہ کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے ۔ دوسری جانب بی جے پی کے اس الزام کے خلاف رامیا باؤلی یں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔ بی جے پی قائدین کے اس الزام کے خلاف مسلمانوں کے احتجاج اور بی جے پی کارکنوں کی اشتعال انگیزی نے دونوں فرقوں کے مابین کشیدگی پیدا کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جہاں حالات کو مزید سنگین ہونے سے بچانے کی کوشش کی وہیں اقلیتی فرقہ کے ساتھ پولیس کی جانب سے امیتازی رویہ اختیار کیا گیا۔ دریں اثناء ضلع ایس پی نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ اکثریتی اور اقلیتی طبقہ کے علاقوں میں پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں