شندے کی برطرفی اور وزیراعظم سے معذرت خواہی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

شندے کی برطرفی اور وزیراعظم سے معذرت خواہی کا مطالبہ

بی جے پی نے آج ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرتے ہوئے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا کہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ہندو دہشت گردی کے پس پردہ کارفرما ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کی لیڈر سشما سوراج نے کہا کہ زعفرانی رنگ اور دہشت گردی ایک ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔ وزیر داخلہ کو اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معذرت خواہی کرنا چاہئے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور وزیراعظم منموہن سنگھ کو معذرت خواہی کرنا چاہئے اور وزیراعظم کو چاہئے کہ شنڈے کو برطرف کر دیں ۔ سشما نے یہاں جنتر منتر میں منعقدہ ریالی میں الزام عائد کیا کہ کانگریس ہمیشہ خود کو متنازعہ تبصروں سے لا تعلق کر لیتی ہے جو خود اس کے حکومتی قائدین کرتے ہیں ۔ سشما نے کہاکہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کے کیمپس چلانے پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کے بجائے وزیر داخلہ نے ملک کی اصل اپوزیشن پارٹی کو نشانہ بنایا ہے ۔ نئے صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے بھی اس ریالی کومخاطب کیا اور اعلان کیا کہ اگر شنڈے کو برطراف نہ کیا جائے تو ان کی پارٹی آئندہ سیشن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اپنے مطالبے پر زور دے گی۔

BJP holds nationwide protests against Sushil Kumar Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں