صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی طرف سے میلاد النبی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی طرف سے میلاد النبی کی مبارکباد

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے میلاد النبیؐ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا پیام عالمی اخوت ار ہمدردی عوام کیلئے مشعل راہ رہے ۔ صدر نے اپنے پیام میں کہا ہے کہ ’’خدا کرے کہ پیغمبر اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کا تبلیغ کیا ہوا پیام عالمی اخوت ‘ رواداری‘ ہمدردی اور انسانی خدمت‘ راست بازی اور کامیابی زندگی جانب ہماری رہنمائی کرے ‘‘۔ وزیراعظم منموہن سنگھ اور نائب صدر حامد انصاری نے بھی میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات‘ بھائی چارہ‘ رواداری اور بنی نوع انسان کے درمیان صلہ رحمی پر مشتمل ہے ۔ حامد انصاری نے کہاکہ میں میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے موقع پر تمام شہریوں کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم نے تمام نوع انسانی کو راہ حق کی رہنمائی کی اور بقائے و باہم رواداری اور اخوت انسانی کا درس دیا۔ پرامن معاشرہ تشکیل دینے میں رسول ہاشمی صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات دائمی طورپر تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔

Mailad un nabi wishes from president and prime minister of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں