Some 30 Algerian workers fled the complex earlier
اسلامی شدت پسندوں نے سہارا ریگستان میں واقع الجیرین نیچرل گیس کامپلکس پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے کئی بیرونی شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے لیکن 20 غیر ملکی یرغمال یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ الجیریا کے سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ فرار ہونے والوں میں امریکی اور یوروپی شہری شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی اور اپنی شناخت مخفی رکھنے کی خواہش کی کیونکہ انہیں صحافت سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ تقریباً20 بندوق برداروں نے کل فرانس کی فوجی مداخلت کے خلاف گیس کامپلکس پر حملہ کر دیا تھا اور انہوں نے 41 افراد جن میں بیرونی شہری بھی شامل ہیں یرغمال بنانے کا دعوی کیا تھا۔ تقریباً30 مقامی ورکرس بھی آج فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں