امریکہ ، یوروپی ممالک اور ہندوستان نے بوئنگ طیاروں کو معطل کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

امریکہ ، یوروپی ممالک اور ہندوستان نے بوئنگ طیاروں کو معطل کر دیا

جاپان کے بعد اب امریکہ اور ہندوستان کے علاوہ یوروپی ممالک میں بھی تکنیکی خامیوں کے سبب بوئنگ کے جدید طیارے ڈریم لائنر787 کو غیر معینہ مدت کیلئے زمین پر اتار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس طیارے میں تکنیکی خرابی کی سبب سب سے پہلے جاپان کی 2بڑی فضائی کمپنیوں آل نپون ایرویز اور جاپان ایرلائنس نے اپنے تمام بوئنگ 787 ڈریم لائنر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکہ میں شہری ہوابازی کے نگران ادارہ دی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ملک کی تمام فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ بوئنگ 787 کا استعمال عارضی طورپر روک دیا جائے ۔ اس فیصلہ کی اہم وجہہ ان طیاروں میں بیاٹری کے مسائل بتائی جاتی ہے جس کی وجہہ سے حال ہی میں جاپان کی ہوائی کمپنیوں کے جہازوں میں مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ امریکہ کی جانب سے اس فیصلے کے بعد ہی ہندوستان نے بھی اس طیارے کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اب یوروپی ایرسیفٹی ا تھاریٹی نے بھی براعظم میں یہ طیارے استعمال کرنے والی کمپنیوں کو طیارے اتاردینے اور ان کے معائنہ کا حکم دیا ہے ۔

Boeing 787s now grounded indefinitely in Europe, Japan & India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں