فرقہ پرستی پھیلانے میں فیس بک کا رول - کیرالہ یونیوسٹی سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

فرقہ پرستی پھیلانے میں فیس بک کا رول - کیرالہ یونیوسٹی سروے

کیرالا کی کنور یونیورسٹی کے صحافت کے محکمہ کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرقہ پرستی پھیلانے میں سوشیل نیٹ ورک سائٹ فیس بک اہم رول ادا کرتا ہے ۔ ماس کمیونکیشن اینڈجرنلزم (ایم سی جے ) کے ڈائرکٹر وی ایچ نشاد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات 56فیصد افراد نے قبول کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سروے کے دوران پتہ چلا کہ 42فیصد افراد فیس بک کا استعمال دوست بنانے کیلئے کرتے ہیں ۔ ایم سی جے کے طلباء نے 18 سے 40سال عمر تک والے 1400 افرادکا سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 41فیصد افراد اپنے موبائل پر فیس بک سے رابطہ کرتے ہیں جبکہ24 فیصد افراد انٹرنیٹ کیفے اور 25فیصد افراد اپنے گھروں سے جبکہ 10فیصد افراد اپنے دفاتر سے فیس بک پر رابطہ کرتے ہیں ۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 82فیصد افراد فیس بک پر اپنے صحیح نام سے اکاؤنٹ کھولتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 42فیصد افراد دوست بنانے کی غرض سے ، 11فیصد افراد محبت کرنے کیلئے ،4فیصد افراد تجارت کیلئے ، 5فیصد افراد دیگر سرگرمیوں کیلئے ،21فیصد افراد ناجائز تعلقات کیلئے اور 17فیصد افراد تفریح کیلئے فیس بک کا استعمال کرتے ہیں ۔

Facebook role in spreading communalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں