متحدہ عرب امارات کا تختہ الٹنے کی سازش - 94 گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

متحدہ عرب امارات کا تختہ الٹنے کی سازش - 94 گرفتار

متحدہ عرب امارات کے حکام نے 94افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہیں نیز یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے تبلیغ اسلام کی آڑمیں حکومت کے حلاف سرگرم تھے ۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اٹارنی جنرل سلیم سعید قوبائش کے مطابق ان مشتبہ افراد کا ایک خفیہ گروپ بظاہر لوگوں کے درمیان اسلام پر عمل پیرا ہونے کی تبلیغ کرتا تھا لیکن بہ باطن یہ لوگ قومی حکومت کو گرانے کی راہ ہموار کرنے لگے تھے ۔ سلیم سعید باقوئش کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشتبہ لوگ ذرائع ابلاغ اور آن لائن رابطوں کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے میں لگے تھے ۔ بیان یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مشتبہ افراد جائیداد کے کاروبار اور مذہبی چندوں کے ذریعہ پیسے جمع کرتے تھے اور متحدہ عرب امارات کے نظام حکومت کے بنیادی اصولوں کی مخالفت کرنے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے ایک ادارہ بھی چلا رہے تھے ۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ان افراد کا اخوان المسلمون سمیت بیرونی لوگوں سے رابطے تھے ۔

94 arrested, accused of plotting against United Arab Emirates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں