یوم جمہوریہ - ثقافتی ، سماجی ، اقتصادی اور دفاعی ترقی کا مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

یوم جمہوریہ - ثقافتی ، سماجی ، اقتصادی اور دفاعی ترقی کا مظاہرہ

ہندوستان نے 64ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج یہاں راج پتھ پر اپنی فوجی طاقت، رنگا رنگ ثقافتی وراثت اور اقتصادی و سماجی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تینوں افواج، نیم فوجی دستوں ، پولیس فورس، این سی سی کیڈٹوں اور اسکولی بچوں کی پریڈ، برہموس اور اگنی۔ 5 میزائل سمیت جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس ہتھیار، مختلف ریاستوں اور وزارتوں کی رنگا رنگ جھانکیاں اور بچوں کے رنگا رنگ پروگرام 64ویں یوم جمہوریہ پریڈ توجہ کا مرکزرہے ۔ راج پتھ کے دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگ اس پریڈ کو دیکھنے کیلے صبح ہی سے موجودتھے ۔ سردی کا موسم ہونے کے باوجود ان کے جذبے میں کوئی کمی نہیں دکھائی دی۔ راج پتھ سے لال قلعہ تک کے 8کلو میٹر کے راستے پر بچے ، بوڑھے ، جوان اور ہر خاص و عام بڑی تعداد میں کھڑے تھے ۔ راج پتھ پر پریڈ کے اصل جگہ پر صدر پرنب مکھرجی نے قومی پرچم لہرایا قومی ترانہ کے دھن بجائے جانے کے ساتھ ہی پریڈ شروع ہو گئی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی بھوٹان کے شاہ جگمئے کھیسر ناگ ین وانگ چک بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔ پریڈ میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزنش( ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کردہ 5500سے 5800 کلو میٹر مار کرنے والی بالسٹک میزائل اگنی 5 کوگوں کی توجہ کا اصل مرکز رہا۔ صدر کی حیثیت سے مسٹر مکھرجی نے آج پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیراعظم منموہن سنگھ، وزیر دفاع اے کے انٹونی، یوپی اے چیرپرسن سونیاگاندھی، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سشما سوراج اور دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلاڈکشت سمیت حکومت کے تمام وزرائ، مختلف ملکوں کے سفرائ، ممبران پارلیمنٹ، اعلیٰ حکام اور معروف شخصیات بھی موجود تھیں ۔

64th Republic Day celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں