پاکستان - شدت پسند تنظیموں میں تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

پاکستان - شدت پسند تنظیموں میں تصادم

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں میں جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 53ہو گئی ہے اور کشیدہ صورتحال کی وجہہ سے مقامی آبادی دوسرے علاقوں میں منتقل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ جھڑپ کالعدم انصار الاسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان خیبر ایجنسی کی تیرہ وادی میں ہوئی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اﷲ احسان کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کی خاطر طالبان نے انصار الاسلام کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ لیکن پچھلے دنوں انصار الاسلام نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور29طالبان کو ہلاک کر دیا اور انصار السلام نے راستے بھی بند کر دئیے تھے ۔ اس لئے طالبان نے کار روائی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ طالبان، انصارالاسلام سے سختی سے نمٹیں گے ۔ دونوں گروہوں میں جھڑپیں تیرہ کے حیدر کنداؤ اور کلوچ کے علاقہ میں پیش آئیں ۔ شدت پسندوں کے گروپوں میں جھڑپوں میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

Fifty-three people were killed after the Movement of the Taliban in Pakistan and Ansarul Islam clashed in Khyber's Tirah Valley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں