یوم جمہوریہ - ہندوستان کو پاکستان کی مبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آج کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے ۔ اپنے ہندوستانی ہم منصب ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہندوستانی عوام کے حق میں امن، خوشحالی اور ترقی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Republic Day: Pakistani PM wishes peace, progress, prosperity to India