دہلی - قدیم درسگاہ اینگلو عربک اسکول میں تعلیم نسواں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

دہلی - قدیم درسگاہ اینگلو عربک اسکول میں تعلیم نسواں

دہلی کی قدیم اور تاریخی درسگاہ اینگلو عربک اسکول میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ذریعہ شائع شدہ معروف کالم نویس فیروز بخت احمد کی بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں "ماجد کی عقل مندی" اور"نیکی کا انعام " و دیگر کہانیوں کے کتابوں کے سیٹ اسکول کی طالبات کے درمیان مفت تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ ا کرام الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسکول کے پرنسپل ابرار احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ خواجہ ا کرام الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آج اس قدم درسگاہ میں آ کر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ اس ادارہ نے ہندوستان کو ایسے ایسے جواں مرد اور مدبرین دئیے ہیں جنہوں نے اپنے خون جگر سے نہ صرف ہندوستان کی آبیاری کی بلکہ ہندوستان کے اوپر منڈلانے والی گھنگھور گھٹاؤں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے ۔ انہوں نے ادارہ کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے عین نباضی کا ثبوت فراہم کیا ہے اور اسکول کے دروازے طالبات کیلئے بھی کھول دئے یہ ایک تاریخ ساز اور خوش آئندہ پہلو ہے ۔

women education in delhi anglo arabic school

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں